• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی افسران کی روزانہ 3بجے اسمبلی ،حاضری، تصویر سیکرٹری سکولز کو ارسال ہوگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان کے تعلیمی افسران کا اجلاس سی ای او ایجوکیشن شمشیراحمد خان کی صدارت میں ہوا،جس میں بتایا گیا کہ اساتذہ کے ڈیٹا کی درستی کے لئےتصدیق ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز، اے ای اوز اور ہائر و ہائی سکولوں کے سربراہان کی ذمہ داری ہے اور اس بابت ذمہ دارافسران اور سکول سربراہان سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے اپنے پاس رکھ لیں کہ اساتذہ کے ڈیٹا کی درستی کی تصدیق کر لی ہے، درست ڈیٹا فیڈ نہ ہونے کی وجہ سے پروموشن پانے والے اساتذہ کو انفارمیشن سسٹم میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاجلاس میں مزید بتایا گیا کہ ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم میں جب تمام اساتذہ کا درست ڈیٹا ظاہر ہونا شروع ہو جائے گا دفتری امور برائے نام رہ جائیں گے،صبح کے بجائے اب تعلیمی افسران کی شام 3بجے روزانہ اسمبلی ہو گی اور حاضری اور تصویر سیکرٹری سکولز پنجاب کو ارسال کی جائے گی، صبح کے وقت تمام تعلیمی آفیسران سکولوں کے دورے کریں اور سی ایم روڈمیپ برائے تعلیم کے انڈیکٹرز کی تکمیل کروائیں، 31 اکتوبر تک شجرکاری مہم کو جاری رکھیں،ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے فوری انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے 10،10 سکولوں پر مشتمل کلسٹر ہیڈ مقرر کئے جائیں۔
تازہ ترین