• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریٹ نیب قوانین سے باہرہیں نہ کرپشن کی اجازت ہے،صداقت علی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ نیب قوانین سے باہر نہیں نہ کرپشن کی اجازت ہے،پیپلز پارٹی کی رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا کہ علی زیدی کراچی کو مزید گندا کررہے ہیں،کچرا اٹھاتے ہیں اور لاکر میدان میں ڈال دیتے ہیں، عطا تارڑڈپٹی سیکریٹری جنرل پی ایم ایل این کا کہنا تھا کہ جو پاور بیورو کریٹ کے پاس ہے وہ منسٹر کے پاس نہیں ہوتا۔ رہنما پی ٹی آئی صداقت علی عباسی نے کہا کہ پاکستان کو پچھلے دس سالوں میں بہت لوٹا گیا ، پاکستان پر قرضوں کے انبار چڑھادیئے گئے ،ہمیں جو مینڈیٹ ملا ہے اس میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان سیاستدان کو احتساب کریں جو کرپشن میں ملوث رہے ہیں ۔ تاہم یہ کہنا کہ بیورو کریٹ اس وجہ سے کام نہیں کررہا کہ نیب سے خوف زدہ ہے غلط ہوگا کیونکہ کوئی بھی بیورو کریٹ نیب قوانین سے باہر نہیں ہے اور ناہی اس کو کرپشن کی اجازت ہے ، اینٹی کرپشن کا محکمہ موجود ہے اگر کوئی کرپشن کرتا ہے تو وہ محکمہ بھی کارروائی کا حق رکھتا ہے ۔ اگر کوئی بیورو کریٹ میری بات نہیں مانے گا تو میں اس کو بطور وزیر ٹرانسفر کرانے کا حق رکھتا ہوں تاہم ذمہ داری اس سیاستدان کی بنتی ہے جو فیصلہ سازی کرتا ہے اور بیورو کریٹ اس کے غلط فیصلوں پر عمل کرتا ہے تو وہ بھی اس کا ذمہ دار ہے ۔ ہمارا الزام یہی ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے نیچے پورا ایک کرپشن کا نیٹ ورک تھا جو آج سامنے آرہا ہے اور ان کے اپنے ہی لوگ ہیں جو اب وعدہ معاف گواہ بن رہے ہیں ۔ بزنس کمیونٹی کو نیب دائرہ سے نکالنے کی وجہ کچھ انویسٹمنٹ کے معاملات ہیں جن کو ایف بی آر دیکھے گا ، بیورو کریٹ کے لئے اینٹی کرپشن کا محکمہ موجود ہے جو ان کو دیکھے گا ۔
تازہ ترین