لاہور(خبرنگارخصوصی)آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز بھی موجود تھے، آئی جی عارف نواز نے چیف جسٹس کو عدالتوں کی سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب کو صوبہ بھر کی عدالتوں کی فول پروف سکیورٹی کی ہدایت کی ۔ چیف جسٹس کا عدالتوں میں آنیوالے وکلاء، سائلین کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم عید سے قبل سیشن کورٹ لاہور میں فائرنگ سے قتل کا واقعہ رونما ہوا تھا ۔