• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کب تک ادھار پر چلے گا اور چین کو سڑکیں بنانےکا کہے گا۔

سکھر میں پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کی جانب سے نجی تعلیمی ادارے میں فرینڈ سلک روٹ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا،جس میں پیپلزپارٹی کےرہنماء خورشید شاہ، ن لیگ کےسینیٹر مشاہداللہ حسین سمیت چینی وفد نےشرکت کی۔

کانفرنس سےخطاب میں خورشید شاہ کاکہناتھاکہ ہم کب تک چین کی مدد اور آئی ایم ایف سےقرضےلیتےرہیں گے۔ہمیں اقتدار کی جنگ چھوڑ کر پالیسی بنانی پڑے گی۔پاکستان میں اس سال کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کب تک ہم ادھار پر چلیں گے اور چائنا کو کہیں گے سڑکیں بنا کردو، آبادی کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے، آئندہ پانی اور خوراک کے مسائل ہونگے۔ کنگال لوگوں سے آخر کوئی کب تک دوستی نبھائےگا۔

ن لیگ کےسینیٹرمشاہد حسین اپنےخطاب میں کہا کہ پاکستان بھٹو کےدور سےچین سےدوستی نبھاتاآرہاہے۔وہ سی پیک کےخالق نوازشریف اورآصف زرداری سمیت چین کو مبارک باد دیناچاہتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نےلوگوں کو ترقی اورروزگاردیا،28ہزارطالبعلم چین میں تعلیم حاصل کررہےہیں،اگلےسال مزید 20ہزارجائینگے۔جب بھی بھارت نےپاکستان کودھمکیاں دیں،چین نےہماراساتھ دیا۔

تازہ ترین