• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قندیل قتل کیس، بیٹوں کی معافی کیلئے والدین کی درخواست مسترد

قندیل قتل کیس، بیٹوں کی معافی کیلئے والدین کی درخواست مسترد


ملتان‘مظفرگڑھ(نمائندگان جنگ)جج ماڈل عدالت ملتان نےقندیل بلوچ قتل کیس میں والدین کی جانب سےملزم بیٹوں کو معاف کرنےکی درخواست مسترد کرتےہوئےمقدمہ کے باقی گواہوں کو 24 اگست کوپیش کرنےکاحکم دیاہے۔عدالت میں سوشل میڈیا سٹارقندیل بلوچ کےقتل کیس میں مقتولہ کےوالد اورمدعی مقدمہ محمدعظیم ماہڑہ نےدرخواست دی کہ پولیس نےاس کے3بیٹوں وسیم‘اسلم شاہین اورعارف کےخلاف مقدمہ درج کرکےخلاف واقعات اورحقائق غیرت کی کہانی بنائی ہےاور16 جولائی 2016ء کو درج مقدمہ میں 22 اکتوبر 2016ء کوغیرت کے نام پرقتل کی ناقابل راضی نامہ دفعہ 311 تعزیرات پاکستان لگائی گئی جس کااطلاق مقدمہ پرنہیں ہوتانیزمقتولہ کاوالدین کے علاوہ اورکوئی وارث نہیں اورانہوں نےمحمدوسیم اور اسلم شاہین کواللہ کےواسطے معاف کردیاہےاس لئےدرخواست منظورکرکےدونوں کوبری کیاجائے۔اس پرپراسیکیوشن ٹیم نےتحریری جواب پیش کیاگیاکہ 19 گواہوں کی شہادتیں قلمبند ہونے کےبعد راضی نامہ کی درخواست کیس کومتاثر کرنےکےمترادف ہےنیزتعزیرات پاکستان میں ترمیمی دفعہ 311کےنفاذکےبعدغیرت کےنام پرقتل ناقابل راضی نامہ ہےاورمقدمہ میں صلح نہیں ہوسکتی‘مدعی اور ملزم مقتولہ قندیل کےورثاء ہیں اس لئےصلح ممکن نہیں۔

تازہ ترین