• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم میں نفرت انگیزی پھیلانے والوں کوگرفتار کر لیا جائے گا،سی پی او

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سی پی او فیصل رانا نے راولپنڈی پولیس کے لئے ’’قانون پسند کو چھیڑو نہیں ،قانون شکن کو چھوڑو نہیں‘‘ کی پالیسی جاری کر دی۔ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محرم میں تمام جلوسوں کے روٹس پر موجود رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے متعلقہ سرکاری ڈیپارٹمنٹس کو کہہ دیا گیا ہے۔ہر جلوس کی سی سی ٹی وی فلم بنے گی جس جگہ پر خدا نخواستہ اگر کوئی شرانگیزی یا قانون شکنی کی کوشش کرتا ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جائے گا۔دریں اثناء ایک اور اجلاس میں سی پی او فیصل رانا نے ’’عادی شرپسندوں‘‘کی نظر بندی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں اگر کوئی شخص نفرت انگیز یا متنازعہ بات کرتا ہے اسے فوراً گرفتار کر لیا جائے گا وہ اکیلا نہیں بلکہ اس پروگرام کے منتظمین بھی گرفتار ہوں گے سب کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔
تازہ ترین