• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے، محمد ضیاء الدین

پشاور( وقائع نگار )ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے جو دن بدن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ،ہمیں بحیثیت فرد ِقوم اس کے تدارک کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔آلودگی کے خاتمے کی قابل عمل تجاویز مرتب کر کے انہیں مقتدر حلقوں تک پہنچانا ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین نے قلم کاروان کی ہفت روزہ ادبی نشست سے بحیثیت صدر مجلس خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مذکورہ ادبی نشست میں نوجوان لکھاری شاہد منصور نے ’’قدرتی ماحول کا تحفظ‘‘ کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ مقالے میں قدرتی ماحول کی قاتل مقامی آلودگی سے عالمی و بین الاقوامی آلودگی اور سمندری و فضائی و ماحولیاتی آلودگی اور شور سے پیدا ہونے والے اثرات جن کی وجہ سے کرئہ ارض شدید خطرات میں گھر گیا ہے ان سب کا احاطہ کیا گیا۔ مقالے میں آلودگی کے باعث مہاجر پرندوں کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے معروف شاعر شہزاد منیر، ساجد حسین ملک،میرافسر امان ،طلعت احمد بھٹہ ،اکرم الوری،سلطان محمود شاہین ،شہزاد عالم اور عبدالرزاق نے کہا کہ آلودگی کی بہت سی اقسام میں ایک ذہنی اور اخلاقی آلودگی بھی ہے، نوجوانوں کی بے راہ روی بھی آلودگی کی زہر آلود قسم ہے ۔ ہمیں آلودگی کے اختتام کا آغاز اپنی ذات سے کرنا چاہئیے۔ شرکاء مجلس نے قرآن و سنت کی تعلیمات سے صفائی اور نظافت کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔
تازہ ترین