• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کیلئے خوشخبری ہے‘

وفاقی وزیر فیصل واوڈا، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں


وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خوشخبری ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا،  پیپلزپارٹی کےرہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس دوران انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خوشخبری ہے کہ وہ سندھ کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ کوئی تعصب نہیں ہے پاکستان اور صوبہ سندھ سب کا ہے، ملک کی ترقی کے لیے کوئی تفریق نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم کھلے دل سے آگے بڑھ رہے ہیں، ایک دوسرے کے پاس بار بار آئیں گے کیونکہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ دوریاں ختم کی جائیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی رقم تک کوئی رسائی نہیں، وہ سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ میں ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ہم سب کامفاد پاکستان کی بہتری اور عوام کی ترقی ہے۔ فیصل واوڈا کی طرح دیگر وزرا سےبھی گزارش ہے کہ منصوبے سے پہلےسندھ حکومت سے رابطہ کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ سب سے پہلے پاکستان، انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کےحوالے سے منصوبے پر وفاق کےساتھ مل کرکام کریں گے۔

تازہ ترین