• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو گھروں سے اُٹھانے کا سلسلہ جاری، والدین کی میڈیا سے گفتگو 


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کو گھروں سے اُٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو راتوں رات گھروں سے اُٹھا کر لے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک کشمیری نوجوان کے والد نے ترک میڈیا کو بتایا کہ پچاس، ساٹھ سیکیورٹی اہلکار رات کے دو بجے ان کے گھر میں گھس گئے اُنہیں ڈنڈوں سے مارا پیٹا اور بیٹے کو اُٹھا کر لے گئے۔

ایک اور نوجوان کے والد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار ان کے سولہ سالہ بیمار بیٹے کو اُٹھا کر لے گئے جبکہ اُس کے پاس دوائیں بھی نہیں ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے بچوں کی خیریت جاننا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین