• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان ہندو کمیونٹی کی دعوت پر 31 اگست کو عمرکوٹ میں جلسے سے خطاب کریں گے

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کرشنا جنم دن کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا اعلان کردیا، پاکستانی ہندو کمیونٹی کے زیراہتمام تقریبات میں وزیر اعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔جمعہ کے روز اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر رمیش کمار نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھی غرور و تکبر ترک کرکے کشمیر جیسے دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کی تلقین کردی۔ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر مظالم کی انتہا کررہا ہے ۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی کا مزید کہنا تھا کہ 24 اگست کو پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں ہزاروں محب وطن پاکستانی ہندو کرشنا جنم دن کا مقدس تہوار مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کیلئے خصوصی پراتھنا، دعائیں بھی مانگیں گے،دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان بھی ہندو کمیونٹی کی دعوت پر 31 اگست کو عمرکوٹ میں عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔
تازہ ترین