• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ انتظامی کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو طلب ،ویڈیو اسکینڈل میں معطل جج ارشد ملک کیخلاف کارروائی پر غور ہو گا

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس 26 اگست کو طلب کر لیا ۔اجلاس میں احتساب عدالت کے معطل جج ارشد ملک کی مبینہ وڈیو سے متعلق معاملہ پر ان کے خلاف کارروائی پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل اس کے بعد ان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز اور بیان حلفی کی بنیاد پر انھیں بادی النظر میں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پیرنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور ہائیکورٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا ۔
تازہ ترین