اسلام آباد ( ایوب ناصر/نمائندہ جنگ ) جمعیت علما ءاسلام کےسربراہ مولانا فضل الرحمان کی سالی مسماۃ شاہد اختر علی اور مسماۃ ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سمیت متعدد اراکین پارلیمنٹ اور صحافیوں کو ترکی اور برطانیہ کے دورے کاجھانسہ دے کر ایک ایک لاکھ روپے ہتھیانے والے پاکستان میڈیا کلب کے کنوینئر ضیا ء اللہ خان کو گرفتار کر لیاگیا ہے تھانہ سیکرٹریٹ کے تفتیشی افسر اشتیاق شاہ نے جنگ کے استفسا رپر بتایا کہ صوابی کے رہائشی ضیا اللہ کے خلاف لاہور میں بھی ایک اینکر پرسن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا ہے ،لاہور پولیس نے ضیاءاللہ کو گرفتار کیا تھا جہاں سے ہم اسے حراست میں لے کر ٹرانزٹ ریمانڈ پر اسلام آباد لے آئیں ہیں ملزم نے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیرجے یو آئی کی رکن قومی اسمبلی شاہد اختر علی اورپیپلز پارٹی کی ڈاکٹر شازیہ صوبیہ سے دورہ ترکی کیلئے ایک ایک لاکھ روپے لئے تھے دورہ نہ ہونے کی وجہ سے رقم واپسی کیلئے چیک دیئے تھے جو بنک سے ڈس آنر ہو گئے ۔ جس پر انہوں نے ضیا اللہ کے خلاف چیک ڈس آنر ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا سیکرٹریٹ پولیس نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے اور مصروف تفتیش ہے۔