• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم ورکس4:کروڑ کی سکیموں کی نیلامی ، پول کی کوششیں ناکام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع کونسل ملتان کی جانب سے 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کی محرم ورکس کی سکیموں کے ٹھیکوں کی نیلامی کے دوران ٹھیکیداروں کی پول کی کوششیں ناکام ہو گئی،ٹھیکیداروں نے پول سسٹم ناکام ہونے کی وجہ انفراسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کی غلط پالییسوں کو قرار دے دیا ہے، بتایا گیا ہے کہ نیلامی کے دوران پول حاصل کرنے کیلئے 100 سے زائد ٹھیکہ دار جمع ہو گئےجس پر پول کی کوشش ناکام ہو گئی ، ٹھیکیدار سجاد بھٹہ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل انتظامیہ کی غفلت کے باعث ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے، پول سے تخمینہ لاگت کے مطابق کام کیا جاتا ہے ، محرم ورکس کی کاموں پر 16فیصد پی آر اے ٹیکس ، 10فیصد انکم ٹیکس ، 15فیصد آفیسران کا کمیشن ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ تخمینہ لاگت سے 25فیصد سے کم ریٹس دیکر کام حاصل کئے جارہے ہیں ، 56فیصد کم ریٹ پر کیسے معیاری کام کیا جاسکتا ہےجبکہ دوسری طرف انتظامیہ کا کہنا ہے پول سسٹم ناکام کروا کر محکمہ کو 90لاکھ روپے سے زائد کی بچت کی گئی ہے۔
تازہ ترین