• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹ4:پولیس اہلکاروں کے وارنٹ، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماڈل کورٹ نے منشیات کے مقدمےمیں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 4 پولیس اہلکاروں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد کو حکم دیا ہے کہ سب انسپکٹر محمد ادریس، اے ایس آئی محمد ناصر، ہیڈ کانسٹیبل سہیل اکبر اور کانسٹیبل اکرام الحق کو گرفتار کرکے 26 اگست کو پیش کریں، ایڈیشنل سیشن جج نے گھر کا سامان چوری کرنے والے واسا ملازمین کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 29 اگست کو رپورٹ طلب کرلی ہے، فاضل عدالت میں اشتیاق نصیر غوری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سیوریج لائن بند ہونے پر واسا حکام سے رابطہ کیا جنہوں نے 2 اہلکاروں کو ان کے ہمراہ بھیجا ، سیوریج لائن بحال کرنے پر4 ہزار روپے بھی دیئے لیکن اس دوران ملازمین نے گھر سے پرائز بانڈ سمیت موبائل چوری کرلیا، پولیس تھانہ نیو ملتان کو درخواست دی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا،ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی درخواست میں بازیاب ہونے والی بچی کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت میں حنیفاں بی بی کی درخواست پر اس کی ڈیڑھ سالہ بیٹی رانو مائی کو شوہر محمد آصف سے بازیاب کرا کے تھانہ صدر پولیس نے عدالت میں پیش کیا،فاضل عدالت نے ہیروئن کے مقدمے میں گرفتار ملزم عمران کی درخواست ضمانت پر تھانہ چہلیک پولیس سے 26 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا ہے، عدالت میں کنول مقبول نے درخواست دائر کی تھی، فاضل عدالت نے تشدد کے مقدمے میں ملوث خاتون ملزمہ سعدیہ سجاد کی عبوری ضمانت 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے تھانہ چہلیک پولیس سے 31اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ نے جوا ئےکے ملزم اسلم کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے اور گاڑی میں ایل پی جی سلنڈر لگانے والے ملزم یاسین کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین