• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی ڈی سلٹنگ ٹیم کی گاڑی کوحادثہ، سیورمین سمیت8 افراد زخمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نےحسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی ڈی سلٹنگ ٹیم کی گاڑی کوحادثےاور ڈرائیور اور سیورمین سمیت8 افراد کے زخمی ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سیوریج ساؤتھ کو تمام زخمی ملازمین کو طبی امداد سمیت ضروری سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، دریں اثناء سینئر سب انجینئر آصف فرانسس کی طرف سے جمعرات اور جمعہ کی شب رات 2 بجے ہونے والے حادثے سے متعلق پیش کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈی سلٹنگ ٹیم پاک گیٹ سے خونی برج کے درمیان سیوریج لائن کی صفائی کرکے دفتر واپس جا رہی تھی کہ اچانک گاڑی کو حادثہ پیش آگیا ،زخمیوں کونشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 2ملازمین کے بازو ایک کا پاؤں اور ایک کا جبڑا فریکچر ہو ا ہے ۔
تازہ ترین