آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ18؍ربیع الاوّل1441ھ 16؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

غیرت کے نام پر بہن کے قاتل ملزم کا جسمانی ریمانڈ

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کی مقامی عدالت نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والے ملزم حیات خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم حیات خان پر الزام ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر تھانہ فقیرآباد کی حدودمیں اپنی بہن مسما ة (ش)کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم سے مزیدتفتیش کے لئے اس کو علاقہ مجسڑیٹ کے سامنے پیش کیاگیا، جہاں عدالت سے ملزم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔ جس پر عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پو لیس کے حوالے کردیا۔

پشاور سے مزید