وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس کے درمیان رابطہ طے پا گیا ۔
شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے درمیان رابطہ آج شام 5 بجے ہوگا جس میں وزیر خارجہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل ان دنوں فرانس کے دورے پر ہیں۔