• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 4 وکٹ پر 196رنز


نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے دن 4 وکٹ پر 196 رنز بنالیے، ٹام لیتھم 111 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

ٰٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا نے 144 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز آگے بڑھائی، سری لنکا کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب دلرووان پریرا 13 رنز بنا کر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

سرنگانا لکمل اور دھننجایا نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 43 قیمتی رن بنائے، لکمل 10 رنز کی اننگز کھیل کر دھننجایا کا ساتھ چھوڑ گئے۔

لاستھ ایمبولدینیا بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے، سری لنکا کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین دھننجایا ڈی سلوا تھے، جنہیں 109 رنز پر ٹرینٹ بولٹ نے کلین بولڈ کیا۔

کولمبو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 4 وکٹ پر 196رنز
سری لنکن بیٹسمین دھننجایا ڈی سلوا سنچری اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

دھننجایا ڈی سلوا کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان ٹیم 244 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور جیت راول بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کین ولیم سن 20، راس ٹیلر 23 اور نکولز 15 رنز بنا سکے۔

کولمبو ٹیسٹ: نیوزی لینڈ 4 وکٹ پر 196رنز
نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم 111 رنز بناکر کریز پر موجود

ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ایک اینڈ سنبھالے رکھا، جب کھیل ختم ہوا تو وہ 111 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 جبکہ لہیرو کمارا اور لاستھ ایمبولدینیا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تازہ ترین