کراچی (اعظم علی /نمائندہ خصوصی ) پی آئی اے کے6 ہزار ریٹائرڈ ملازمین نےچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کو پی آئی اے میں پنشنرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا ازخود نوٹس لینے کی درخواست کی جس میں تفصیل سے انتظامیہ کی طرف سے کیئے گئے اقدامات درج کئے ہیں۔ واضح رہے کہ دیگر اداروں میں کی گئی ناانصافی میں قومی ایئر لائن بھی شامل ہوگئی ہے۔ پنشنرز کا کہنا تھا کہ نا انصافی ان ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ کی جارہی ہے جنہوں نے قومی ایئر لائن کو دنیا کی فہرست میں پہلےنمایاں بنایا، چیف جسٹس آف پاکستان کو بھیجی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پی آئی اے نے اپنے ملازمین کی پنشن میں حال ہی میں اضافہ کیا ہے جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2 مئی کو اپنی میٹنگ میں دی۔