• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج، کیس میں مدعی کی حاضری کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضیاءالدین ہسپتال میں دہشت گردوں کو پناہ دینے اور علاج معالجے سے متعلق کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر جی ایم بھٹو کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پابند کرنے کے لیے سندھ حکومت اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھ دیا،فاضل عدالت نے مدعی مقدمہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیئے رینجرز حکام کو خط لکھ دیا،سماعت کے موقع پرملزمان پیپلز پارٹی کے سابق مشیر اور ضیاءالدین ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عاصم حسین ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل ،پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائمخانی،اور ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر رئوف صدیقی اور پاسبان کے عثمان معظم پیش ہوئے،جبکہ نامزد ملزم میئر کراچی وسیم اختر پیش نہیں ہوئے،رینجرز کے وکیل ساجد محبوب شیخ نے مدعی مقدمہ سے متعلق درخواست دائر کردی،عدالت نے کیس کے مدعی عنایت اللہ درانی کی بھی حاضری یقینی بنانے کے لیے رینجرز حکام کو خط لکھ دیا،وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کہ آج کل عنایت اللہ درانی کی پوسٹنگ بارڈر پر ہے اس لیے پیش نہیں ہوئے،عدالت نے ریمارکس دیئے جب معلوم ہے بیان ریکارڈ کرنا ہے تو کیوں نہیں آئے،عدالت نے مدعی مقدمہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیئے رینجرز حکام کو خط لکھ دیا،عدالت نے مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین