• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈرکوہفتہ میں14گھنٹے کھولنااچھااقدام ہے،ضیاء الحق سرحدی

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے حکومت کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہفتہ میں 14 گھنٹے کھلا رکھنے اور پورے ہفتے ساتھ دن کام کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومتی اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی حجم نہ ہونے کے برابر ہے تاہم حکومت پاکستان کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہفتہ میں 14 گھنٹے کھلا رکھنے سے نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ بزنس کمیونٹی، ایکسپورٹرزاور امپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔
تازہ ترین