• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفیسرز کالونی:گھریلو عمارتوں میں کمرشل سرگرمیوں کانوٹس،کارروائی کاحکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے تنویر اقبال نے کہا ہے کہ آفیسرز کالونی میں گھریلو عمارتوں میں غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں پرعمارتیں سیل اورمالکان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔اگلے مرحلے میں عمارتوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی جائے گی۔ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ کو احکامات جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آفیسرز کالونی ملتان کا7دن میں مکمل سروے کیا جائے۔ جن عمارتوں میں کمرشلائزیشن فیس ادا کئے بغیر کمرشل سرگرمیاں جاری ہیں ان کی فہرستیں تیار کی جائیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ گرین بیلٹس کو ختم کر کے رقبہ سڑک میں شامل کیا جائے ۔کالونی کے تمام راستوں پر بنائے گئے غیر قانونی سپیڈ بریکر ختم کرائے جائیں۔
تازہ ترین