کراچی (اسٹاف رپورٹر) ینگ اسٹار ٹیبل ٹینس ٹور نامنٹ میں ثمن فواد، ماریا تعظیم، عتیق خان اور قرات سکینہ نے اپنی حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
ججز سنیارٹی کیس میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا۔
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
سوہا علی خان نے اپنے بھائی سیف علی خان پر حملہ افسوسناک قرار دے دیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے کمیٹی رکن ثنا اللّٰہ مستی خیل کے گھر سے بجلی کے میٹر اتارے جانے کی مذمت کرتے ہوئے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے تک کمیٹی اجلاس نہ چلانے کا اعلان کر دیا۔
سی آئی اے کی ڈی کلاسیفائی فائل میں ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا۔
فیصل آباد میں 3 ہفتے قبل دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں یومِ پاکستان کی شاندار اور تاریخی تقریب کا گزشتہ شب انعقاد کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے ابھرتے کھلاڑی فواد علی نے اپنے مزدور والد کو آرام و سکون کی زندگی فراہم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
عینا آصف اور ثمر جعفری نے نئے ڈرامے کے کرداروں، کہانی اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام کا تجربہ شیئر کر دیا۔
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔
سپریم کورٹ میں سویلنز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سماعت ہوئی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت سے پہلے پنجاب اور پاکستان کی حالت ابتر تھی، ن لیگ کے آنے سے پہلے ڈیفالٹ کی باتیں تھیں، آج ملک ڈیفالٹ کرنے کی نہیں بلکہ اسٹاک کے اوپر جانے اور ریٹنگ بڑھنے کی خبریں آ رہی ہیں۔
قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے 9 مئی کے کیسز میں شہریار آفریدی کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانیوں کی میتیں کل پاکستان کے حوالے کی جائیں گی۔
جعفر ایکسپریس حملہ کیس میں ہلاک کیے گئے 23 حملہ آوروں کی ڈی این اے سیمپلنگ کر لی گئی۔