• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسیاں قوم کی آئینہ دار نہیں،اسداللہ بھٹو

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومتی پالیسیاں قوم کی آئینہ دار نہیں ہیں، بھارتی وزیراعظم مودی گجرات کے بعد کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے ذریعے انسانیت کا قتل کررہے ہیں، قوم کو بتایا جائے مودی2گھنٹے پاکستان کی فضائی حدود میں کیا کرتا رہا، یہ کشمیری عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، عالمی ضمیر کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزی رکوانے اور کشمیر کو حق خودارادیت دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت مقامی ہال میں یوم تاسیس کے حوالے سے اجتماع عام اور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، اجتماع سے بلوچستان کے نائب امیر حافظ اسماعیل مینگل، ضلعی امیر اقبال ابڑو ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین