• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت خیبرپختونخوا کا سنٹرل جیل ہسپتال پشاور کا اچانک دورہ

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کا سنٹرل جیل ہسپتال پشاور کا اچانک دورہ۔ وزیر صحت نے زیرعلاج مریضوں کیلئے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کی سرزنش کی جبکہ اس حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے اچانک ہسپتال کا دورہ کرکے وہاں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر صحت نے ہسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ دورے کے دوران وزیر صحت نفسیاتی مسائل سے دوچار مریضوں سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل بھی غور سے سنے۔ ڈاکٹر ہشام مریضوں کیلئے کھانا اپنے ساتھ لیکر گئے تھے اور انہیں اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔ انہوں نے مریضوں کو بہتر ماحول اور ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کیلئے نیا جنریٹر‘ درکار پنکھے اور ائیر کولر اپنی جیب سے خریدنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہسپتال کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال کی حالت زار پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ہشام نے ایم ایس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ہسپتال کی صورتحال اور مسائل کے حل کیلئے انہوں نے سیکرٹری ہیلتھ‘ ڈی جی ہیلتھ سروسز اور دیگر عملے پر مشتمل اجلاس طلب کرلیا تاکہ ہسپتال کی حالت زار بہتر بنائی جاسکے۔
تازہ ترین