کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور میں اکتوبر میں ہونے والے قومی گیمز میں خواتین باکسنگ کو نمائشی ایونٹ کے طور پر شامل کر لیا گیا اس بات کا فیصلہ پیر کو لاہور میں پی او اے کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دس اکتوبر سے قومی گیمز کی مشعل ملک بھر کا سفر کرے گی جس کا آغاز کراچی سے ہوگا ۔ اجلاس میں سندھ کی نمائندگی سکریٹری ایس او اے احمد علی راجپوت نے کی۔