• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ایجوکیشن آفس میں مبینہ کرپشن، 7 ملزمان کی ضمانت میں توثیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ضلع ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں کرپشن سے متعلق 7ملزمان کی ضمانت کی توثیق کردی۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزمان کو 5 ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ نیب کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ٹھٹھہ عبدالحفیظ، حسن سومرو، اللہ ڈینو اور دیگر پر 3کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے۔

تازہ ترین