اسلام آباد(نمائندہ جنگ)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ 3ستمبر تک موخر کردیا الیکشن کمیشن نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے سے متعلق کیس میں وکلاء کو مزید معاونت کی ہدایت کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 62،63 کے اطلاق پر مزید معاونت درکار ہے،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 3 ستمبر تک مؤخر کردی۔