رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز میں ناؤمی اوساکا، سیمونا ہالپ، کیرولین وزنائیکی، ایلیسی مارٹینز اور پیٹرا کویٹوا دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
امریکا کے شہر نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 139ویں ایڈیشن میں جاپان کی ٹینس اسٹار، دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ناؤمی اوساکا، رومانیہ کی سیمونا ہالپ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹوا، ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی اور بیلجیئم کی ایلیسی مارٹینز نے فتح سمیٹ لی۔
پہلے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں جمہوریہ چیک کی کرسٹینا پالیسکووا، امریکا کی ٹیلر ٹاؤنسنڈ، آسٹریلوی کھلاڑی آجلا، رومانیہ کی سورانا کرسٹیا، روس کی ارینا سابالینکا، کروشیا کی ڈونا ویکک اور روس کی اینا کالینسکایا نے کامیابی حاصل کرکے دوسرا راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔