• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ورلڈکپ: پاکستانی سیپک ٹاکرا ٹیم کا بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار

 کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوجی لشکر کشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے بنکاک میں کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کا میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔

ورلڈکپ: پاکستانی سیپک ٹاکرا ٹیم کا بھارت کیخلاف کھیلنے سے انکار


میچ سے قبل پاکستان سیپک ٹاکرا کے جنرل سیکرٹری نوشاد احمد نے ٹیم انتظامیہ ڈاکٹر عارف حفیظ، شبیر احمد، عارف وحید اور کھلاڑیوں سے مشاورت کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔ نوشاد احمد نے کہا کہ کس طرح ممکن ہے کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد ہورہا ہو اور پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ان کے ساتھ میچ کھیلیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی40 ٹیموں اور ان کے ممالک کو میچ کا بائیکاٹ کرنے کی وجہ پتہ چل سکے۔ قبل ازیں پاکستان ویمنز ٹیم ریگو ایونٹ میں عراق سے 2-3 جبکہ کوریا کیخلاف 2-0 سے ہار گئی۔ مینز ٹیم کو ریگو ایونٹ میں بنگلہ دیش سے شکست ہوئی ۔

تازہ ترین