• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹکوف کی جانب سے براہِ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہِ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

خلیجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا یہ پیغامات مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، پیغامات میں دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کے خاتمے کو قبول کرے گا۔

ہم نے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا کوئی ردعمل نہیں دیا نہ ہی ہم نے کوئی تجاویز یا شرائط دی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ہوا ہے، ایران میں کسی فرد سے بات چیت کرنے کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید