• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھائی اور کزن نے اغواء کے بعد بازیاب ہونے والی لڑکی قتل کردی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ سبزی منڈی کے علاقے ایچ الیون میں بھائی اور کزن نے جواں سالہ بہن کو گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹاتار دیا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ اغواء ہونیوالی مریم بی بی کو اس کےبھائی صدیق اکبر اور کزن زبیر نے میانوالی دارالامان سے لاکر مجسٹریٹ کے رو برو پیش کیا بعد میں اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا، ایچ الیون میں سپر د خاک کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اور دونوں کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ شہزاد ٹائون کے علاقے جنگ سیداں میں موٹر سائیکل سوار محمد نواز کار اے سی ڈی 526 کی زد میں آکر جبکہ آئی ایٹ ون میں بشارت علی نامی شخص سڑک کراس کرتے ہوئے کار نمبر آئی ڈی ایف 2522 کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا ۔
تازہ ترین