سندھ ہائیکورٹ میں جوڈیشل کمیشن کی منظوری کے بعد 3 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے نئے ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے 3 نئے ایڈیشنل ججز میں مسز راشدہ اسد، عبدالمبین لاکھو اور زوالفقار علی سانگی شامل ہیں ۔
تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور پراسکیوٹر جنرل کے علاوہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئروکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔