وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکن وزیرِ خارجہ تلک ماراپانا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے وزیرِ خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے توڑے جانے والے انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دورانِ گفتگو سری لنکا کے وزیرِخارجہ تلک ماراپانا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے جلد دورۂ سری لنکا کے منتظر ہیں۔
اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم ونسٹن پیٹر سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم ونسٹن پیٹر نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔