• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ نے پارک سے لاشیں ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کلفٹن میں پارک سے لاشیں ملنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے, انھوں نے ایڈیشنل آئی جی پولیس سندھ سے  اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے پوچھاہے کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا، کہ پارکوں سے مختلف اوقات میں لاشیں ملی ہیں، کیا ان لاشوں کی شناخت ہوئی یا نہیں؟

انھوں نے مزید معلوم کیا کہ ان افراد کو وہیں پارکوں میں تشدد کرکے قتل کیا گیا یا کہیں اور قتل کرکے لاشیں یہاں لائی گئیں؟

انھوں نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے اور پارک کے ملازمین سے پوچھ گچھ کرکے رپورٹ دی جائے۔

تازہ ترین