• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی تقریب رونمائی ہفتے کو ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 20-2019 کی تقریب رونمائی ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید شرکت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کرکے چھ صوبائی ٹیموں کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کرانے کا اعلان کررکھا ہے۔ ٹورنامنٹ14ستمبر سے شروع ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تقریب میں سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین