اسلام آباد (صباح نیوز‘آئی این پی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نےنیوزی لینڈ کےنائب وزیراعظم اورسری لنکن وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیرمیں جاری صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور انہیں بھارتی مظالم سےآگاہ کیا‘نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹر سے ٹیلی فونک رابطہ میں وزیرخارجہ نےکہاکہ بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی‘بھارت نےیکطرفہ اقدام سےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کی‘بھارت کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتاہے‘ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے باعث خوراک ادویات کی شدید قلت ہے۔نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کشمیری کمیونٹی بھی حالات سے آگاہ کررہی ہے ،صورتحال میں مثبت کرداراداکرتےرہیں گے۔سری لنکاکےہم منصب تلک ماراپانا سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورانہیں بتایاکہ ہندوستان نےیکطرفہ غیرقانونی اقدامات سےمقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے اور وادی میں جبراً آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرناچاہتاہےجوبین الاقوامی قوانین اوراقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں‘5اگست سے مقبوضہ کشمیرکے نہتےمسلمانوں کومسلسل کرفیوکاسامناہے۔