• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ میں تین نئے ججز نے حلف لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تین نئے ججوں سے حلف لے لیا ،اضافے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں جج صاحبان کی تعداد 39 ہوگئی ۔جمعرات کو حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب سندھ ہائی کور ٹ کی بلڈنگ میں منعقد ہوئی جس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز ،رجسٹرار ،وفاقی و صوبائی حکومتوں کے وکلانے شرکت کی ۔چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے تین نئے ایڈیشنل جسٹس سے عہدوں کا حلف لیا ،نئے ججز میں جسٹس راشد ہ اسد،عبدالمبین لاکھو اور ذولفقار علی سانگی شامل ہیں تینوں ججز کے حلف لینے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اسامیوں کی تعداد 40 ہیں ۔
تازہ ترین