• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف ٹاسک فورس صوابی کا آپریشن

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران صوابی سرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکو گدون سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ،ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس ٹوپی ڈویژن کی ٹیموں نے ایس ای پسکوصوابی سرکل محمدریاض خان کی خصوصی ہدایات پرپسکو صوابی1 ڈویژن کے کئی علاقوں میں رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 15 ٹیمپرڈ میٹروں کو بھی پکڑا گیا جن کو فوری طورپرتبدیل کرکے بجلی چوری کے لئے میٹرٹیمپرڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے جن کے خلاف بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، ایس ای صوابی سرکل محمدریاض خان نے بجلی چوری اور کنڈہ مافیا کے خاتمے کے لئے عمائدین علاقہ،ناظمین اورکونسلرز کا تعاون طلب کیا ہے تاکہ بجلی چوری کا خاتمہ ہو اوربجلی کی فراہمی میں مزیدبہتری آئیگی۔
تازہ ترین