رحیم یار خان میں پولیس نےکم عمر لڑکوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کم عمر لڑکوں کو نشہ آورمشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر ان کی ویڈیوز بناتے تھےاور بعد میں ان لڑکوں کو بلیک میل کرتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین کو گرفتار کرلیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے واقع کی تفتیش کی جارہی ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔