کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی ریلی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا۔
راولپنڈی میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ریلی میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب شرکاء سے خطاب کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید کو معمولی کرنٹ لگ گیا۔
کرنٹ لگنے سے شیخ رشید چونک گئے، تاہم انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ رہے۔
اس موقع پر خطاب کے دوران کرنٹ لگتے ہی انہوں نے کہا کہ کرنٹ لگ گیا خیر ہے، بڑا شدید کرنٹ لگا ہے، مگر مودی اس جلسے کو ناکام نہیں کر سکتا۔