• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خا ن مسیحا بن کر آیا، عوام کی ڈھارس بندھی، ممبر قومی اسمبلی محمد صداقت عباسی عشائیے میں اظہار خیال

وقار ملک، کوونٹری،یو کے

اس وطن کو بڑی قربانیوں سے حاصل کیا گیاہے،جس کے لیے بچوں، بوڑھوں، نوجوانوں اور عورتوں نے اپنا پیسہ، زیور اور گھر بار لُٹا دیئے، تاکہ ایک ایسا خطہ حاصل کیا جاسکے جو مسلمانوں کے لیےایک رول ماڈل ہو، جہاں وہ آزادی سے اپنا سانس لے سکیں اور خوشحالی کی زندگی بسر کرسکیں۔

آج اگر حالات پر نظر ڈالیں توہمارا وطن مشکل دور سے گزرتا دکھائی دیتا ہے جہاںحکمرانوں کے شاہانہ طرز زندگی نے ملک کی معیشت تباہ کردی ہے۔ اسلام کے نام پر قائم ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی محمد صداقت عباسی نے شاہین کرکٹ کلب کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والےنظریاتی ملک پاکستان کی بنیادیں ذاتی مفادات حاصل کرکے ہلا دی گئیں ہیں ،عوام مایوسی اور کسمپری کی حالت میں ہیں۔ ان بگڑتے حالات میں عوام کا مسیحا عمران خان آیا عوام کی ڈھارس بندھی۔ سالوں بگڑتے حالات کو سدھارنے میں پی ٹی آئی مددگار ثابت ہوگی، آج ہمارا ملک مافیا کے ہاتھوں سے آزاد ہوچکا ہے۔ مافیا کا دور دورہ تھا جس میں کسی غریب کی شنوائی نہیں تھی آج حالات یکسر بدل چکے ہیں معیشت کی تباہی کی بات کرنے والے اندھے ہیں وہ پروپیگنڈہ کرتے ہیں ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ آج عمران خان نہ مافیا سے نجات دلواکر یہ ثابت کررہا ہے کہ وہ ملک و قوم کے مسیحا ہیں جو پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر بناکر دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج مافیا کو پنجاب سے مٹا دیا گیا ہے آج عمران خان نے مافیا کو جیلوں میں بند کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور حکومت کا ساتھ نبھائیں۔ وزیراعظم عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اس موقع پر تقریب میں شریک لوگوں نے صداقت عباسی کو اپنے حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا دریں اثنا تقریب سے راولپنڈی ڈویژن کے عہدیدار مرزا نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پاکستان ایک نیاپاکستان ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کی نبض کو ہاتھ رکھا ہوا ہے وہ قوم کہ اصل ہیرو ہیں جن کی قیادت میں پاکستان دن رات ترقی کرے گا اور نیا پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک شاندار ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا۔ تقریب سے صدر شاہین کرکٹ کلب حاجی غلام احمد نے کہا کہ نئی حکومت نے عمران خان کی قیادت بھی ترقی کی راہ اپنا لی ہے پارلیمنٹرین کرکٹ کلب نے برطانیہ میں کرکٹ میچز جیت کر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اسی طرح پاکستان مزید کامیابیاں حاصل کرے گا۔ تقریب سے ممبر کمیٹی کے صدر و نامور شخصیت حاجی امیر افضل کیانی نے کہا کہ پاکستان ہمارا دل اور آنکھ کا تارا ہے اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں حاجی مبارک کیانی، صحافی چوہدری اللہ دتہ، عامر چوہدری، راجہ شیراز کیانی، سینٹر ٹیکس سے راجہ غضنفر کیانی، راجہ شیراز، راجہ سلطان محمود، چوہدری قمر زمان، چوہدری محمد قمر اکائونٹنٹ، چیئرمین مسلم ریسورس سینٹر و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین