• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹ بال کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان 211 ملکوں کی فہرست میں اس وقت 204 نمبر پر براجمان ہے جبکہ دو گروپس کے درمیان تنازع نے پاکستان فٹ بال کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

دوسری جانب فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹیم کی شکست نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سربراہ مخدوم سید فیصل صالح حیات اور برسر اقتدار حکومتی جماعت تحریک انصاف کی آشر باد کیساتھ اشفاق حسین کے معاملات کو طے کرانے کے لیے ’نارملائزیشن کمیٹی‘ کے اراکین پاکستان کے شہر لاہور کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرکے واپس جاچکے ہیں، تاہم اب تک کمیٹی نے دونوں گروپس کی طرف سے دیئے جانے والے ناموں میں سے منتخب ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیصل صالح حیات اور اشفاق حسین گروپ نے پانچ پانچ نام دیئے ہیں، جس میں سے’نارملائزیشن‘ کمیٹی نے دو، دو شخصیات کا انتخاب کرنا ہے، تاہم منتخب ناموں پر اگر دونوں گروپ متفق نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات مزید تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین