لاہور( جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر حکومت نے بھرپور سفارتکاری نہیں کی، اسکی سفارتکاری پر سوالیہ نشان ہے، اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار کرکے حکومت کو نئی زندگی نہیں ملے گی ،اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس جلد ہو گا جس میں حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا جائیگا،ہم اگلے سال میں مڈ ٹرم انتخابات کو ممکن بنائیں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کو ہدایات دے دی گئی ہیں،آج نواز شریف احتساب عدالت کے نہیں بلکہ حکومت کے قیدی ہیں ،عوام کے غصے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاتے،وزیر خارجہ کا برادراسلامی ملک سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے 25روز بعد ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،حکومت فوری طو رپرپاکستان میں او آئی سی کااجلاس بلانے کے لئے کوشش کرے ۔انہوں نےان خیالات کا اظہار ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کےمنعقدہ مشاورتی اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔