• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے،عاطف خان

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نے مردان میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے اور معیار کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت مردان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں مردان کے ایم پی ایز افتخار مشوانی، ظاہر شاہ طورو، امیر فرزند، طفیل انجم، ملک شوکت سمیت سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ظاہر شاہ، ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر سمیت مردان کے ٹی ایم اوز اور متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے- سیکرٹری بلدیات نے سینئر وزیر کو مردان کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی- اجلاس میں بلدیاتی حکومت کے ختم ہونے کے بعد محکمہ بلدیات کے تحت جاری منصوبوں کے مستقبل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا- سینیئر وزیر کو مردان میں فلائی اوورز،سڑکوں، پارکس، 700 کنال زمین پر سبزی منڈی اور جنرل بس ٹرمینل سمیت دیگر منصوبوں پر جاری کام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور وزیر بلدیات شہرام ترکئی کی جانب سے مردان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
تازہ ترین