• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

بجلی 1 روپے 78 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی 1روپے 78پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی، صارفین پر 24 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر اسلام آباد میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 93 پیسے مہنگی کرنے کے لیے کہا گیا۔

نیپرا نے سماعت کے دوران بجلی ترسیلی نقصانات ہدف سے زیادہ ہونے اور دیگر ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

دوران سماعت بتایا گیا کہ اگر جولائی میں مہنگے پاور پلانٹس کی جگہ ایل این جی پر سستے پاور پلانٹس چلائے جاتے تو ساڑھے 5 ارب روپے تک بچت ہوسکتی تھی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آئندہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکنامک آرڈر کے خلاف چلائے جانے والے پلانٹس کی تفصیلات پیش نہ کیں تو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہی نہیں کریں گے۔

تازہ ترین