• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے پاکستان میں بھی کچھ نہیں بدلا، فیصل اقبال


ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوچنگ اسائنمنٹ مل سکا اور نہ ہی قائد اعظم ٹرافی کی کسی ٹیم میں منتخب ہوئے۔ کسی بھی پوزیشن پر اپنے عدم انتخاب پر فیصل اقبال نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں بھی کچھ نہیں بدلا۔

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے ساتھ ساتھ ریجنل کوچنگ کے لیے بھی درخواست دی تھی، تاہم پی سی بی نے انہیں کسی بھی پوزیشن پر نہیں رکھا، انہیں قائد اعظم ٹرافی کے بھی کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر فیصل نے اپنی مایوسی کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

37 سالہ فیصل اقبال سوشل میڈیا پر لکھتے ہیں کہ انہوں نے سوچا تھا کہ نئے پاکستان میں میرٹ ہوگا لیکن ایسا نہیں۔

’’نئے پاکستان میں بھی کچھ نہیں بدلا‘‘
ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال

فیصل اقبال نے ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے اپنا پیغام دیا اور کہا کہ نہ انہیں ڈومیسٹک ٹیم میں بطور پلیئر اور مینٹور شامل کیا گیا، نہ کوچنگ کا اسائنمنٹ دیا گیا، تقرریوں میں فیورٹ ازم نظر آیا ہے، مختلف افراد کے لیے مختلف قانون ہے اور پاکستان میں میریٹ ایک مذاق بن چکا ہے۔

تازہ ترین