راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی راولپنڈی میں ڈینگی کے بے قابو ہونے کا نوٹس لے لیا ہے اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ادھر کمشنرآفس میں اجلا س کی صدارت کے دوران کمشنر کیپٹن(ر) ثا قب ظفر نے کہا کہ ڈ ینگی وائر س کے بڑ ھتے مر یضوں کے پیش نظر ہسپتالوں میں فراہم کی جا نے والی طبی سہو لیات کو بہتر کیا گیا ہے۔