اسلام آباد (طاہر خلیل، عاصم یاسین،ایجنسیاں ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور لوٹی ہوئی دولت کی وصولی کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جس میں نیب نے تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کر لی، چیئرمین نیب نے 7 ملزموں کی طرف سے 10 ارب 66 کروڑ 53 لاکھ 3 ہزار روپے کی پلی بار گین کی منظوری دیدی ہے،پلی بارگین کا حتمی فیصلہ احتساب عدالت کریگی،ملزمان 266 ایکڑ اراضی بھی واپس کرینگے، نیب ذرائع کے مطابق جعلی اکاونٹس کیس کی 28 انکوائریز میں سے ایک سندھ حکومت اور سٹیل ملز کی زمینوں میں خوردبرد پر جاری ہے جس میں سندھ کے ریونیو بورڈ اور منظورکا کا کیخلاف ریفنرنسز پر بدھ کو پیشرفت ہوئی ہےجس میں نیب نے 7 ملزموں کی طرف سے ساڑھے 10 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کی منظوری دیدی ، ملزمان میں حماد شاہد ،عبدالغنی ،طارق بیگ ،محمد اقبال،محمد توصیف ، عامر ،سراج شاہد شامل ہیں، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت کو بھجوا دی گئی ہے۔