اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی آصف زرداری سے ملاقات کے معاملے پرجیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ بدھ کو درخواست پر سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام کی جانب سے قانونی ٹیم کو آصف زرداری سے نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔متفرق درخواستوں میں سابق صدر آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرنے کی درخواست بھی شامل تھی۔درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔